بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں ، بھارت

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسائیگی کے تعلقات چاہتا ہے ، بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی مرلی دھرن نے راجیہ سبھا میں دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ بھارت پاکستان کےساتھ مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے تاہم اس کےلئے سازگار فضا قائم کرنے کا انحصار پاکستان پر ہے ۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک سابق مشیر بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کی حمایت کی ہے تو مرلی دھرن نے کہا کہ بھارت بھی پاکستان معمول کے تعلقات چاہتا ہے اور مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے لیکن یہ اس صورت میں ممکن ہے جب دہشت گردی، مخاصمت اور تشدد سے پاک فضا قائم ہو۔