اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن نے سپریم کورٹ سے فیصلہ حق میں نہ آنے کی صورت میں اسے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے عدالت کے ہرفیصلے کو قبول کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے حق میں نہ آیا تو وہ قبول نہیں کریں گے، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے تو پارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے تحت فیصلہ سازی کا ادارہ ہے، ثالثی اور ذاتی اجتہاد کے تحت فیصلہ نہیں کیا کرتی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اس کے برعکس کوئی فیصلہ آتا ہے تو یہ معزز جج کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر قانون اور آئین کے تحت فیصلہ نہیں ۔
اپوزیشن کاعدالتی فیصلہ حق میں نہ ہونے کی صورت میں قبول کرنے سے انکار








