بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹاس کے وقت ڈینی موریسن نے کیا کہا جو شاداب کو بابر کی شادی سے متعلق بتانا پڑا؟

ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میں جہاں شائقین کو شاندار میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں وہیں کرکٹرز کے درمیان دلچسپ گفتگو اور شرارتیں بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ کے ٹاس کے موقع پر بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن کے درمیان چٹ چیٹ ہوئی۔

ٹاس کے وقت ڈینی موریسن نے کپتانوں کا تعارف کراتے ہوئے شاداب خا ن کے لیے کہا ان کی ابھی شادی ہوئی ہے۔

اس کے بعد ڈینی موریسن نے بابر اعظم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا نام سوالیہ انداز میں لیا، گویا وہ پوچھ رہے ہوں کہ کیا بابر کی بھی شادی ہوئی ہے؟

ڈینی کے اشارہ کرتے ہی شاداب خان نے مسکرانا شروع کردیا اور ساتھ ہی بابر بھی ہنسنے لگے۔

اس موقع پر شاداب خان نے بابر اعظم کے لیے فوراً کہا کہ یہ شادی شدہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔