بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں ہونے والی سیاسی پیشرفت پر نظر ہے،بھارت

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی سیاسی پیشرفت کو دیکھ رہے ہیں تاہم ان کے داخلی معاملات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔معمول کی بریفنگ کے دوران پاکستان کی سیاسی پیشرفت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ارندم باغچی نے کہاکہ یہ ان کا داخلہ معاملہ ہےاور میں اس پرتبصرہ نہیں کرسکتا تاہم ہمسایہ ملک میں ہونے والی پیشرفت کو دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کے بارے میں بیان سے متعلق سوال پر بھی تبصرے سے گریزکرتے ہوئے ترجمان نےکہاکہ یہ بیان داخلی سیاسی صورتحال کے تناظرمیں دیاگیا اور اس کا خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔