پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ وہ اسی وقت کہ انتظار کررہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے بابر اعظم سے سوال پوچھا کہ ’افتخار احمد ہر انٹرویو میں کہتے ہیں کہ اگر بابر اعظم مجھے چاچا نہ کہتے تو ہر کوئی انہیں چاچا نہ کہتا، آپ نے ان کہ نام چاچا کیوں رکھا؟‘ ۔
جس پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ ’میں نے فیلڈ میں انہیں مذاق میں بولا تھا، اور ماشااللہ کافی مشہو ر بھی ہوگیا‘۔
"Chacha" and shaadi – Babar Azam responds! 😅#HBLPSL8 | #PSL2023 pic.twitter.com/QW9I01mJ5h
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) February 25, 2023
صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ بابر اعظم آپ ٹیم کی کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں کی بھی شادیاں ہورہی ہیں، آپ کے بال سفید ہوتےجارہے ہیں، آپ کا شادی کا کب ارادہ ہے ؟’۔
جس پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ ’میرے سفید بال شادی کی وجہ سے نہیں بلکہ شروع سے ہی سفید ہیں۔‘
کپتان نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ’ جب وقت آئے گا شادی بھی ہوجائے گی، وقت کا انتظار میں بھی کررہا ہوں، آپ بھی کریں’ ۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی حال ہی میں شادی ہوچکی ہے جن میں آل راؤنڈر شاداب خان، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، بلے باز شان مسعود اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی شامل ہیں۔








