کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔ ریحام خان نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ‘مبارک ہو پاکستان، سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا،بے شک عدلیہ ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، آج پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایک دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘آج کی سحری میری طرف سے۔









