بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف اداکارہ اشنا شاہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے گالف کے کھلاڑی حمزہ امین سے شادی کرلی، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں ۔ اشنا شاہ نے اپنی شادی میں سرخ رنگ کا جوڑا پہنا جبکہ کے ان کے شوہر حمزہ امین نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی زیب تن کی ۔

اشنا شاہ نے اپنے مہندی لگے ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے اپنی شادی کے جوڑے کا مذاق اڑانے والوں کے لیے پیغام بھی دیا اشنا شاہ نے لکھا جو لوگ میرے جوڑے کا مذاق اڑا رہے ہیں وہ سن لیں کہ میرے جوڑے کے پیسے آپ لوگوں نے نہیں دیئے ۔

شادی کے موقع پر اشنا شاہ اور ان کے شوہر نے رقص بھی کیا جیسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔