لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی بازیابی کیلئے کیس میں محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ تحریک انصاف کے 9 رہنماﺅں کو 30 دن کیلئے نظربند کیاگیاہے ،شاہ محمود قریشی اٹک، اسد عمر راجن پور، عمر سرفراز چیمہ بھکرجیل میں نظربند ہیں ،ولید اقبال لیہ، اعظم سواتی رحیم یار خان، مراد راس ڈی جی خان جیل میں نظربند ہیں ،محمد خان مدنی بہاولپور، اعظم خان نیازی اور احسن ڈوگر لیہ جیل میں ہیں ۔

رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ نظربندی کے احکامات ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے جاری کئے،آئی جی جیل خانہ جات کی اجازت پر 77 افراد کو مختلف جیلوں میں منتقل کردیاگیا۔








