بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی پیشی کا معاملہ، رجسٹرار بینکنگ کورٹ کا آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے مراسلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی پیشی کے معاملے پر رجسٹرار بینکنگ کورٹ عبد الوہاب نے آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مراسلہ میں کہاگیاہے کہ 28فروری کو بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کیلئے سیکیورٹی فراہم کی جائے، متعلقہ بینکنگ کورٹ میں حساس کیسز زیر سماعت ہوتے ہیں، عملے کو بھی سیکیورٹی خدشات ہیں ،مراسلہ میں کہاگیاہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آئندہ سماعت پر فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔