جیکب آباد(نیوز ڈیسک)جیکب آباد پولیس کے 300سے زائد اہلکار عوام کے بجائےنجی شخصیات کی حفاظت پر مامور ہونے کا انکشاف ہواہے۔ مذکورہ اہلکار عرصے سے ان شخصیات کے حوالے ہیں‘ معلوم ہوا ہے کہ ان اہلکاروںسے سکیورٹی کے بجائے نوکر وں کا کام لیا جاتا ہے یعنی شخصیات کے حوالے کئے گئے اہلکاروں کو اگر مفت کا سرکاری نوکر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ، جیکب آباد سے تنخواہ لینے والے پولیس اہلکار کراچی سمیت دیگر شہروں میں نجی شخصیات کو دئے گئے ہیں‘ میڈیا پر خبروں کے بعد خانہ پوری کے لئے چند شخصیات سے اہلکار واپس طلب کرکے پولیس لائن آمد کرائی گئی ہے جن کی تعداد 50تک ہے ۔
جیکب آباد پولیس کے 300 اہلکارنجی شخصیات کی سکیورٹی پر مامور








