بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایل سی معاملہ، کنٹینرز کلیئر نہ ہونے سے چائے کی قلت، مہنگی ہونیکا خدشہ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ایل سی کھلنے میں تاخیراور بندرگاہوں پر چائے کے درآمدی کنٹنیرز کلیئر نہ ہونےسے ملک میں چائے کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بڑھ گیا ہے،ملک میں ڈالر کی قلت کے باعث متعدد درآمدات ایل سی کھلنے میں تاخیر سے بندرگاہوں پر پھنسی ہوئی ہیں اور وزارت تجارت کے حکام سٹیٹ بنک سے اس حوالے سے متعدداجلاس منعقد کر چکے ہیں تاہم ابھی بھی بہت سی اشیائے ضروریہ بندرگاہوں پر پھنسی ہوئی ہیں ، اس کیلئے پاکستان ٹی ایسوسی ایشن نے گورنرسٹیٹ بنک کو براہ راست خط کےذریعے ایل سی کھولنے کیلئے دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔