پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔
گزشتہ روز اُشنا شاہ اور معروف گولفر حمزہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، تقریب میں قریبی دوستوں سمیت شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اُشنا نے شادی کی تقریب کیلئے لال رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہرنے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔
اس موقع پر اشنا دلہے کے ہمراہ ڈانس کرتی ہوئی بھی دکھائی دیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
تاہم شادی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اُشنا کے لباس پر تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘اُشنا شاہ جیسے لوگوں نے ہماری ثقافت کو برباد کر دیا، جو لباس انہوں نے پہنا ،جو رقص کررہی ہیں، یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارے بچوں کے لیے رول ماڈل نہیں، نہ کبھی ہوں گی’۔
I don't know why #UshnaShah is trending? people like her just ruined our culture.
The dress she wore
The dance moves she did …shows clear message that they r not be and never going to be a role model for our children in ISLAMIC REPUBLIC OF PAKISTAN.. pic.twitter.com/TDwwqOoR1z— M Waseem (@MWaseem01908937) February 26, 2023
لباس پر تنقید کرنے پر اشنا شاہ نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے،آپ کو تقریب میں مدعوع نہیں کیا گیا تھا نہ ہی آپ نے میرے لباس کے پیسے دیے،میرا سوٹ میری جیولری سب پاکستانی ہے، البتہ میرا دل آدھا آسٹرین ہے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہمیں خوش رکھے۔
یاد رہے کہ دسمبر میں اُشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں۔
حمزہ امین پاکستانی اور آسٹرین شہریت رکھتے ہیں۔









