بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلی مردی شمار ی یکم مارچ کو شروع ہوگی ،تیاریاں مکمل

اسلام آباد (وقائع نگار)فوکل پرسن ادارہ شماریات ڈویژن/ترجمان سرور گوندل نے کہاہے کہ پہلی مردی شمار ی یکم مارچ کو شروع ہوگی ،یکم اپریل کو پہلا فیز مکمل ہو جائیگا ،30اپریل تک مردم شماری کے اعدادو شمار جاری کئے جائینگے ، 7ویں مردم شماری کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی ،فیلڈ میںڈیٹا جمع کرنے کے دوران تکنیکی مشکلات آئیں گی جن کا حل تلاش کرلیا ہے ،495مردم شماری سپورٹ سینٹر قائم کئے گئے ،عملہ بھی تعینات کر دیا ہے ،20فروری کو از خود انٹری کا عمل شروع کر نے کا پورٹل شروع کر دیا گیا ہے ، خود ہر شہری پورٹل پر اپنی انٹری کرسکتا ہے،سکیورٹی کا فول پروف نظام بنایاگیا ہے ، پولیس کے ساتھ پاک فوج بھی سکیورٹی کے عمل میں شریک ہوگی ،مردم شماری اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق کی جاتی ہے ، کسی حکومت یا جماعت کی خواہش پر عمل نہیں کرتے،آئین میں کہیں نہیں لکھا دس سال بعد مردم شماری کی جانی چاہیے ، حکومت نے دس بلین روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ،34بلین روپے اخراجات آئیں گے ، فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پہلی مرتبہ ڈیجیٹل خانہ مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل نے 2021میں ڈیجیٹل مردم شماری کر انے کا فیصلہ کیا ،وفاقی حکومت کی کمیٹی نے مینڈیٹ کے تحت طریقہ کار کو واضح کیا اور شماریات کو گائیڈ لائنز دی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے اور ان کی تجاویز کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ایک لاکھ 26ہزار عملے کو تربیت دی گئی ، ایک لاکھ 26ہزار ٹیبلٹ متعلقہ عملے کے سپرد کر دیئے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فیلڈ میںڈیٹا جمع کرنے کے دوران تکنیکی مشکلات آئیں گی جن کا ہم نے حل تلاش کرلیا ہے ۔انہوںنے بتایاکہ495مردم شماری سپورٹ سینٹر قائم کئے گئے ، یہ سینٹر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں بنائے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نادرا نے 495سینٹرز میں اپنا عملہ تعینات کر دیا ہے ،20فروری کو از خود انٹری کا عمل شروع کر نے کا پورٹل شروع کر دیا گیا ہے ، خود ہر شہری پورٹل پر اپنی انٹری کرسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو پورٹل کے استعمال کا طریقہ کار بتادیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی ایشیاءمیں سب سے بڑی ایکسر سائز شروع کی جارہی ہے اس کی مکمل مانیٹرنگ کی جائیگی ، سپارکو سے تمام نقشے لئے گئے ہیں ، مانیٹرنگ تمام صوبائی دارالحکومتوں سے بھی کی جاسکے گی ۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومتیں مکمل تعاون کررہی ہیں، سکیورٹی کا فول پروف نظام بنایاگیا ہے ، پولیس کے ساتھ پاک فوج بھی سکیورٹی کے عمل میں شریک ہوگی ، ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فیلڈ آپریشنز یکم مارچ سے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کر دیا جائیگا ۔سرور گوندل نے کہاکہ تمام این ٹی سی مکمل تعاون کررہاہے ،یکم اپریل کو پہلا فیز مکمل ہو جائیگا ،30اپریل تک مردم شماری کے اعدادو شمار جاری کئے جائینگے تاہم تمام ڈیٹا کی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں منظوری حاصل کی جائیگی ۔ انہوںنے کہاکہ 7ویں مردم شماری کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی ۔37ورکنگ گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں ، پورٹل پر 4.3ملین لوگوں نے رابطہ قائم کیا ، ابھی تک 43لاکھ لوگوں نے پورٹل کو استعمال کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ حکومت نے دس بلین روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 34بلین روپے اخراجات آئیں گے ، فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ سندھ کے اعتراضات دور کر نے کی کوشش ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں کو مکمل اعتماد میں لیا گیا ہے ، سندھ میں سیلا ب کی صورتحال کو مد نظررکھا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈیٹا میں تمام لوگوں کی انٹری یقینی بنائی جاگی ۔ انہوںنے کہاکہ مردم شماری اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق کی جاتی ہے ، کسی حکومت یا جماعت کی خواہش پر عمل نہیں کرتے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ آئین میں کہیں نہیں لکھا ہے کہ دس سال بعد مردم شماری کی جانی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل میں تمام وزرائے اعلیٰ تھے ان کو طریقہ پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ انہوںنے کہاکہ شماریات کا ادارہ اپنا ایک وجود رکھتا ہے، حکومت اس ادارے پر اثرانداز نہیں ہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے اعدادوشمار پر عالمی ادارے یقین کرتے ہیں۔٭٭٭٭٭