بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدالت گھڑی چور کی حاضری کا پوچھ رہی ہے جو اب تک پیش نہیں ہوا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت پوچھ رہی ہے کہ ملزم کہاں ہے؟ جواب ملا “وقت کا نہیں بتا سکتے”عدالت پوچھ رہی ہے ملزم کس وقت پیش ہوگا؟ جواب ملا “عمران خان سے رابطہ نہیں ہو رہا”عدالت گھڑی چور کی حاضری کا پوچھ رہی ہے جو اب تک پیش نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ ضمانت کرانے بینکنگ کورٹ پر مہربانی کر رہا ہے توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد ہونی ہے وہاں سے مفرور واہ بھئی واہ”گھڑی چور، توشہ چور پیش ہوکی آوازیں لگائی جا رہی ہیں لیکن عمران خان غائب ہےعمران خان پیش نہ ہو تو گرفتار کرنا چاہئیے، جیل بھرنے کا شوق بھی پورا ہو جائے گانواز شریف بیٹی کے ہمراہ روز پیش ہوسکتا ہے۔ عمران خان بشری اور فرح گوگی کے ساتھ کیوں نہیں؟ عمران خان دیکھا؟ وقت آنے پر جواب خود ہی دینا پڑتا ہے، بشری اور گوگی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا گھڑی چور اور فارن ایجنٹ براہ راستہ جیل عدالت جائیں گے یا سیدھا عدالت ؟گھڑی چور فارن ایجنٹ جواب دینا کہ توشہ خانہ کیوں لوٹا ؟خانہ کعبہ کی گھڑی کیوں بیچی؟ جواب لے کر آنابشرا بی بی نے توشہ خانہ کے ہیروں کے ہار کیوں بیچے؟ عدالت میں پیش ہوکر جواب دوفارن ایجنٹ خیرات کے پیسے سیاست پہ کیوں لگائے؟ جواب لے کر آنافارن ایجنٹ اپنے ملازمین کے نجی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے کیوں استعمال کیا؟ جواب لے کر آناشوکت خانم ہسپتال کی خیرات کا پیسہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹی میں کیوں لگایا؟ جواب لے کر آنا ووٹن کرکٹ کلب سے لاکھوں ڈالر کیوں لئے؟ خیرات کا پیسہ سیاست میں کیوں لگایا؟ جواب لے کر آنافارن فنڈنگ ملک کے خلاف کیوں استعمال کی؟ جواب لے کر آنا۔