سان جوز(نیوز ڈیسک) وسطی امریکا کے ملک کوسٹا ریکا میں کارگو طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران 2 ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سان جوز ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والے بوئنگ کارگو طیارے نے 25منٹ بعد فنی خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے ائیرپورٹ پرواپس لینڈنگ کی جس کے دوران طیارہ دوحصوں میں تقسیم ہوگیا۔
ائیرپورٹ انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طیارے کے عملے کوبحفاظت نکال کرطیارے کوآگ کی لپیٹ میں آنے سے بچا لیا۔
طیارے کے تباہ ہونے کی ویڈیو میں طیارے کودوحصوں میں ٹوٹتے اورگہرا دھواں نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Video footage of the DHL Boeing 757 Freighter just as it skidded off the runway at SJO.
Read more at AviationSource!https://t.co/63ONa6oRCD
Source: Unknown#DHL #JuanSantamariaAirport #AvGeek #Crash #Accident pic.twitter.com/EI9ew6YVXN
— AviationSource (@AvSourceNews) April 7, 2022