بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف کا ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول کو ٹیلیفون، کیا یقین دہانیاں کروائی گئیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کی جانب سے  ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم )کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

انگلش جریدے ٹائمز آف اسلام آباد نےنجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف نے خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اور ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دینے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسمبلی کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی جیت ہے جس میں ایم کیو ایم کاقلیدی کردار ہے ۔

انگلش جریدے کے مطابق مسلم لیگ(ن )کے قائد کی جانب سے ایم کیو ایم کیساتھ مستقبل میں مزید مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری پارٹی ہمیشہ آئین کی حفاظت کرے گی اور اپوزیشن کو مکمل سپورٹ کرے گی ۔خالد مقبول صدیقی نے نواز شریف کو اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ 9اپریل کو ایم کیو ایم پارلیمنٹیرینز وزیر اعظم عمران خان کیخالف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کی جیت ہے ۔

تازہ ترین
خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی: صدر، وزیراعظم
بیڈ ویٹ، 10 سالہ گھریلو ملازم پر بدترین تشدد، مالک گرفتار
باجوڑ، خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشتگرد ہلاک
لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان سے 11 کروڑ کی منشیات برآمد
خواتین کارکنان کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد: دفعہ 144، عورت مارچ کی 11 خواتین، 3 مرد گرفتار
پیٹرول مہنگا، سہیل آفریدی کابائیک رائڈرز کیلئے 2200 روپے امداد کا اعلان
فتنہ الخوارج یہاں کلاشنکوف و دہشتگردی لیکر آئے، خالد مقبول حیدرآباد(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے سیاست کو مقصد سمجھ لیا ہے یہ انکی رخصت کا وقت ہے۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر اتحاد رکھ کر ہر پڑوسی رشتہ دار کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشرقی سرحدوں کے ساتھ مغربی سرحدیں بھی حالت جنگ میں ہیں، جن کی مہمان نوازی 40 سال کی وہ یہاں کلاشنکوف اور دہشتگردی لے کر آئے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب انہیں حکومت ملی تو وہ دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ ایسے دہشت گردوں کی سرکوبی کی بات کی ہے۔