بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد، محکمہ فوڈ کی کارروائی ، 300 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد

فیصل آباد( معظم رندھاوا) محکمہ فوڈ کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے خفیہ اطلاع ملنے پر رسولپورہ کے علاقے میں ایک گھر میں چھاپہ مار کر ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کو موذی امراض کی شکار مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کرنے والے سپلائر کو پکڑ کر 300 کلو مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کر دیں ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی جی فو ڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ رسولپورہ میں ایک شخص مردہ مرغیاں لا کر ان کا گوشت مختلف ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو سپلائی کرتا ہے جس پر گزشتہ روز فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مزکورہ گھر کی نگرانی کا عمل شروع کردیا اور جونہی مزکورہ شخص عامر علی نیلے ڈرموں میں مردہ مرغیاں لے کر گھر پہنچا اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ملزم کی تحویل سے ملنے والی تین سو کلو گرام مردہ مرغیاں مختلف موذی بیماریوں کا شکار تھیں ملزم سے تحویل میں لی جانے والی مرغیاں تلف کر دی گئی ہیں اور پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔