اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں حکومتی قانونی ٹیم نے شرکت کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم اور حکومتی قانونی ٹیم کو سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف قانونی امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آج کابینہ کا اہم اجلاس ہو گا
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہو گا جس میں وہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 2 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا، مبینہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط پر مشاورت بھی ہو گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق بھی اہم مشاورت ہو گی۔
مراسلہ پبلک کرنے کیلئے کابینہ سے منظوری کا امکان
مبینہ غیر ملکی دھمکی آمیز مراسلے کو پبلک کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بنی گالا میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہوئے اہم مشاورتی اجلاس میں مراسلے کو پبلک کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی تھی۔









