بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی ولی عہد کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

مدینہ منورۃ(نیوز ڈیسک )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز نماز تراویح میں بھی شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد قباء کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ مسجد قبا میں 10 گنا توسیع کی جائے گی۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ مسجد میں تاریخ کی بڑی توسیع ہوگی جو 50 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کے تحت مسجد کی گنجائش کو 66 ہزار نمازیوں تک بڑھایا جائے گا۔