کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے دوران 329 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب ڈالر ریٹ میں آج بڑا اضافہ دیکھا گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 8.89 روپے اضافے کے بعد 275 روپے پر پہنچ گئی ہے۔








