بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹربینک میں ڈالر کی پھر اونچی اڑان، 18 روپے بڑھ کر285 روپے پر جا پہنچا

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4.61 پیسے مہنگا ہوکر 266.11 روپے پر بند ہوا۔

آج جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 18 روپے 89 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 285 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر 18 روپے مہنگا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا۔