facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے این ایف کی کارروائی ،برطانیہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اے این ایف کی انٹیلیجنس اطلاع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی،گارمنٹس، کراکری اور دستانوں پر مشتمل کارگو سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمدکر لی گئی

 

۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 20کلوگرام ہیروئن دستانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔مذکورہ کارگو کراچی کی ایک کمپنی کی جانب سے برطانیہ کیلئے بک کروایا گیا تھا۔اے این ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔