facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ رخ خان کی لمبے بالوں اور سفید داڑھی میں تصویر وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی لمبے بالوں اور سفید داڑھی میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شاہ رخ خان کے مداح سوشل میڈیا پر اداکار کی ایک اَن دیکھی تصویر شیئر کر رہے ہیں۔ تصویر میں اُنہیں لمبے بالوں، سفید گھنی داڑھی اور سیاہ پینٹ سوٹ میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔

بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان سے ان کا نیا روپ ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے، حقیقت میں، یہ تصویر 2017 میں ڈبو رتنانی کے ساتھ ان کے پرانے فوٹو شوٹ کی تصویر کا فوٹو شاپ ورژن ہے۔

تاہم مداحوں کو شاہ رخ خان کے لمبے بالوں کا نیا روپ پسند آیا اور اداکار کی تعریف میں محبت بھرے تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان آخری بار فلم زیرو میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے تھے، یہ فلم 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اب وہ سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گے لیکن ٹیم نے ابھی تک فلم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ برس اکتوبر میں جب سے ان کے بڑے بیٹے آریان خان کو  منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا تب سے شاہ رخ سوشل میڈیا پر بھی کم متحرک نظر آتے ہیں، آرین کو تقریباً تین ہفتے جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت مل گئی تھی۔