بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان کی قومی اسمبلی سے استعفے نہ دینے کی تجویز

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 98 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی سے استعفے نہ دینے کی تجویز دے دی اور کہا کہ ہمیں اسمبلی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں ارکان لمبی لمبی تقاریر کریں گے،تقریریں لمبی کی جائیں تاکہ ووٹنگ نہ ہوسکے۔ جلاس میں وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں دھمکی آمیز خط پر بات نہیں کی، سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ پر بھی کچھ نہیں کہا، ان کو اچکن آسانی سے نہیں پہننے دیں گے۔