لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت نے لاہور ائیرپورٹ پر خصوصی طیارہ عمران خان کو گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کیلئے خصوسی سیل تیار کروایا ہے، یہ سیل اس سے قبل ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو قید رکھنے کے لئے استعمال کیا گیا۔
تاحال عمران خان کو لاہور سے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پہنچنے والی ٹیم کو پی ٹی آئی کارکنان نے گھیرے میں لے لیا تھا جس پر ٹیم نے آخری اطلاعات تک عمران خان کو گرفتار کرنے کی بجائے معاملہ صرف وارنٹ گرفتاری وصول کروانے تک محدود رکھا۔