بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن اور صبا آزاد کی شادی کا مہینہ سامنے آگیا۔
ایک بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار جوڑی رواں برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔
Breaking News:- @iHrithik and #SabaAzad are going to get married in November 2023!
— BollywoodKiNews (@BollywoodKiNews) March 2, 2023
اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ہریتھک کے گھر والوں نے صبا کو قبول کرلیا ہے جس کے بعد اب ان کی شادی کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تاہم ہریتھک کی جانب سے باضابطہ طور پر اب تک اپنے رشتےکا اعتراف نہیں کیا گیا البتہ گزشتہ ایک سال میں اداکار کے ہمراہ صبا آزاد کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔
خیال رہے کہ صبا آزاد کا نام ’صبا سنگھ گریوال‘ ہے اور وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکارہ اور تھیٹر ڈائریکٹر بھی ہیں۔
واضح رہے کہ ہریتھک کی اپنی پہلی اہلیہ سوزین خان سے 2014 میں طلاق ہوئی تھی۔









