بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے، جلیل شرقپوری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے۔میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور ساتھ ہی رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا الیکشن ہی بہتر راستہ تھا، ہمارے بڑوں نے سستا آٹا چینی کے لیے قربانیاں دے کر پاکستان نہیں بنایا تھا، یورپی طاقتوں کے سامنے اسلامی تشخص منوانے والا عمران خان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے اس مولانا کو آگے لگایا ہوا ہے جو شروع سے اب تک پاکستان مخالف ہیں۔