نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 5 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیے جانے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے 5 اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔ ای میلز میں اسکولوں کے اندر بم رکھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ کرناٹک کے بنگلور شہر کے متعدد اسکولوں کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو اسکولوں میں سرچ آریشن مکمل کرکے انہیں کسی بھی خطرے سے محفوظ قرار دیا گیا ہے تاہم باقی اسکولوں میں ابھی تلاشی کا عمل جاری ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھ اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں جن میں دہلی پبلک اسکول، گوپالن انٹرنیشنل، نیو اکیڈمی اسکول، سینٹ ونسنٹ پال اسکول، انڈین پبلک اسکول اور ایبینزر انٹرنیشنل اسکول شامل ہیں۔سکولوں کو صبح 10:15 سے صبح 11 بجے کے دوران ای میلز بھیجی گئیں۔
بھارت میں 5 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب








