ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ ) کی ٹیم لاہور قلندرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں راشد خان، ڈیوڈ ویزا اور سیم بلنگز پر انعامات کی برسات کردی۔
See who won an iPhone 14, a plot in Qalandars City & free Starlet shoes for 1 year ?#qalandarhum #qalandarscity #hblpsl8 #sochnabemanahai pic.twitter.com/1RKZpCCeM3
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) March 5, 2023
4 مارچ کو ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس کے بعد گزشتہ روز ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ملتان سلطانز کیخلاف بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے انعامات کا اعلان کیا گیا۔
کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی ویڈیو بھی گزشتہ روز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پیج پر بھی شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے سیم بلنگز کو ایک سال کیلئے فری برانڈڈ شو، ڈیوڈ ویزا کو آئی فون اور راشد خان کو قلندرز سٹی میں پلاٹ کا تحفہ دیا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کیخلاف سیم بلنگز نے54 جب کہ راشد خان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 15 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔









