بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔عدم اعتماد کی قرارداد(ن)لیگ کے مرتضیٰ جاویدعباسی نے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائی۔قراردادکے متن میں کہاگیا ہےکہ قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی اور آئینی شقوں کی بھی پامال کیا۔قرارداد میں کہاگیاکہ ڈپٹی سپیکر نے حکومت کی حمایت میں متعصبانہ رویہ اختیارکیا ، ان کی تین اپریل کی رولنگ کو سپریم کورٹ نے غیرآئینی قرار دیاہے۔