بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی سے ریکارڈ غائب ہونے کی تردید کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی سے اہم فائلیں اور ریکارڈ غائب ہونے کی تردید کردی۔ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو تالے لگائے گئے نہ ہی کوئی ریکارڈ تلف کیا گیا، اہم فائلیں غائب ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمارت کی تعمیر اور مرمت کے ریکارڈ کو غائب کیے جانے کی خبر جھوٹ پراپیگنڈا ہے، اس قسم کی جھوٹی خبریں شائع کرنے کا مقصد اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کو بدنام کرنا ہے۔