تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی کابینہ نے نومنتخب وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے رشتے دار سے وصول کیا گیا 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا تحفہ رکھنے کی اجازت دینے کے لیے نیا قانون منظور کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس اسرائیل کی ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ بطور وزیراعظم نیتن یاہو اپنے ایک آنجہانی کزن سے 2 لاکھ 70 ہزار مالیت کا تحفہ لینے اور اپنے تصرف میں رکھنے کے مجاز نہیں۔

عدالت نے اس تحفے کو سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی سرکاری عہدیدار کے لیے اتنی بڑی رقم کا تحفہ لینے کی آئین میں ممانعت ہے اس کرپشن کو فروغ ملے گا۔








