لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کی کہانی کئی ہدایتکاروں کو دکھائی تو انہوں نے کہا کہ کردار بہت بورنگ ہے لیکن ناجانے کیوں مجھے یہ ڈرامہ پسند آ رہا تھا اور میرا دل کہہ رہا تھاکہ اس میں کچھ خاص ہے۔ ڈرامے کے سکرپٹ پر فلم بنانے کی تجویز بھی تھی لیکن سب نے ڈرامہ بنانے پر اتفاق کیااوراس نے عوام میں بے حد پذیرائی حاصل کی۔
اپنے کیرئیر کو انجوائے کر رہا ہوں لیکن اس کے لئے پہلے بڑی محنت کرنا پڑتی ہے اور یہ سلسلہ رکا نہیں،کسی بھی ڈرامے کے موضوع پر رائے کا اظہار کرنا ہر کسی کا حق ہے اور اسے زبردستی روکا نہیں جا سکتا.
ہمایوں سعید نے کہا کہ ٹی وی پربڑے بڑے اداکارموجود ہیں اور میں خود کو ان سے کہیں پیچھے سمجھتا ہوں۔









