بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر قوم کو مبارکباد

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو ایسے شخص سے نجات ملی جس نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ وبرباد کیا ،عام آدمی کو بھاکا ماردیا اور ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو ایسی جگہ پہنچا دیا ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا،اللہ کا شکر ہے کہ اب اس سے نجات مل گئی ہے ،امید ہے آئندہ حالات بہتر ہوں گے۔نوازشریف نے کہا کہ آج ڈالر دو سو تک پہنچ رہا ہے ،لوگ مہنگائی کے ہاتھوں اتنے تنگ ہیں جس کا اندازہ ہی نہیں ،عوام ہاتھ اور جھولیاں اٹھا اٹھا اللہ کا شکر ادا کر رہے ہوں گے کہ عمران خان سے نجات ملی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ساتھ دینے والی دوسری اپوزیشن جماعتوں کو داد دیتا ہوں ،سب نے مل کر کوششیں کیں اور اللہ نے سرخرو کیا۔اس سوال پر آپ کی پارٹی کے لوگوں پر ظلم کیا گیا،دربدر کیا گیا اور مقدمات بنائے گئے ؟ نوازشریف نے کہا کہ ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا یہ بہت غلط ہوا ،غلط کی ساری حدیں پھلانگیں گئیں،میرا خیال ہے کہ اس ظلم کا ضرور حساب لیا جائے گا۔