اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ اب کی بار آئین اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران اینڈ کمپنی نے پھر آئین شکنی کا فیصلہ کیا ہے۔ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مفت مشورہ ہےکہ اقتدار جارہا ہو تو جانے دیں لیکن وقار اصول اور عزت نہ جائیں، اب کی بار آئین اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان ہمت کریں اورغیرملکی سازش کے ثبوت قوم کے سامنے لائیں، ہمیں عدالت میں بلاؤ یاپارلیمانی کمشن بنواؤ، ورنہ یہ کام ہم کرینگے۔خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ 35 پنکچر، الیکشن دھاندلی الزام، مذہب کارڈ، کرپشن کارڈ کیطرح تمھارا امریکہ سازش کارڈ تمھارے منہ پرکالک ملَے گا، منافقین کوبھاگنے نہیں دینا۔
اب کی بار آئین اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، سعد رفیق








