بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے،مریم نواز کا وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کے خطاب کے ردعمل میں کہا کہ اقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے،رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ او بھائی آنکھیں کھول کے دیکھو،غریب عوام کو ان ساڑھے تین سالوں میں جس طرح تم نے رُلایا ہے، تل تل کر کے مارا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی! جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا۔