بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مودی کی پالیسی کی تعریف کشمیریوں کی جدوجہد سے غداری ،شہبازشریف کا وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نیازی کے جھوٹوں ، من گھڑت دعووں اور اقتدار کی ہوس کی کوئی حد نہیں ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہبازشریف نے کہا کہ قوم ،پارلیمنٹ ،آئین اور عدالت کا احترام کرنا جانتی ہے ،وزیراعظم کی آج کی تقریر ہمارے جوانوں کی قربانیوں کی توہین اور مودی کی خارجہ پالیسی کی تعریف ہے جو کشمیریوں کی جدوجہد سے سب سے بڑی غداری ہے ۔