اسلام آباد(شوبز ڈیسک) اداکار علی رحمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی ایسی لڑکی نہیں ملی جس سے شادی کی جائے۔
علی رحمان حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان فہد مصطفیٰ نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟
سوال کے جواب پر اداکار نے بتایا کہ اب تک شادی کا موقع نہیں مل سکا یا یوں سمجھ لیں اب تک کوئی ایسی لڑکی ہی نہیں مل سکی جس سے شادی کی جاسکے، میزبان کی حیرانگی پر اداکار نے مزید واضح کیا کہ میںPicky (نقطہ چیں) بہت ہوں۔
ایک سوال کے جواب پر اداکار نے مزید بتایا کہ میں کھانے کے معاملے میں بہت حساس ہوں، شوٹ پر بھی اگر وقت پر کھانا نہ ملے تو پہلے شور مچاؤں گا پھر کھانا آرڈر کردوں گا۔









