بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فضائی آپریشن ترتیب دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا،

اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بڑے جہازوں کو آپریشن کیلئے یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں خصوصا ًلبلن پر ائیرپورٹ انتظامات ناکافی ،پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارلحکومت وارسا پہنچیں گی تاہم پروازوں کی حتمی روانگی لوگوں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد ہوگی ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ تمام ایسے افراد سے رابطہ کررہا ہے اور ان کو معلومات مہیا کررہا ہے ۔پی آئی اے کی انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے۔