لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور کے علاقے زمان پارک میں موجود تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں ، یہ گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جارہی ہیں، انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ قانون پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا، اس سے قبل ایلیٹ فورس کے اہلکاروں سے بھری گاڑیاں بھاری مقدار میں زمان پارک پہنچی تھیں۔
پولیس کا واٹر کینن کا استعمال، کارکنوں کو ہر صورت روکا جانے لگا، عمران خان نے لیگل ٹیم اور وکلاء کو زمان پارک طلب کرلیا۔۔!!! pic.twitter.com/Q5rYgTYsrF
— Aamir Riaz (@aamiriazz) March 8, 2023
پولیس نے بتایا کہ زمان پارک کینال روڈ سے کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جارہاہے ، حکام نے بتایا کہ واٹر کینن بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے اور گرفتار ہونے والے زیادہ تر کارکنان ریلی میں شرکت کیلئے زمان پارک پہنچے تھے۔
https://twitter.com/mishikhan_pti/status/1633381217197506561?s=20
یاد رہے کہ کہ لاہور میں احتجاج، دھرنے اورمظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق بھی شروع ہوگیا، پابندی کا نفاذ آج سے7 روز کیلئے ہو گا۔
https://twitter.com/Momina_Abidd/status/1633387939542573056?s=20
محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہے کہ پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ۔