پیرس (ممتازنیوز)گلگت بلتستان ، ہنزہ کے رہائشی کریم امام داد نے سفارتخانہ پاکستان فرانس کے نمائندے کی حیثیت سے فرانس کے علاقے کک شوال میں ہونے والی بین القوامی سکینگ کے مقابلوں کی تقریب میں شرکت کی ۔ ان مقابلوں میں دنیا کے 72 ممالک نے شرکت کی۔ کک شوال فرانس کا بہترین اور بڑا سکینگ اسٹیشن ہے اس ٹریک کو کریم امام داد کئی سال قبل فرانسیسی سکیرزکے ساتھ بہترین وقت میں مکمل کرچکےہیں۔ جنکا کہنا ہے کے کریم امام داد اگر اپنے بچپن میں فرانس میں آ کر ان مقابلوں میں شریک ہوتے تو وہ دنیا کے کسی بھی سکینگ مقابلے میں شرکت کر سکتے تھے۔ گلگت بلتستان کا ہر باشندہ پیدائشی طور پر سکینگ ، آئس ہاکی اور موسم سرما کے کھیلوں کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔
پیرس ، کک شوال میں بین القوامی سکینگ مقابلوں کی تقریب ، ہنزہ کے رہائشی کریم امام داد کی شرکت








