بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جاپان کا ہر سربراہ پہلےغیرملکی دورے پرسعودی عرب کیوں جاتاہے؟

جاپان کا ہر سربراہ سب سے پہلے غیر ملکی دورے پرسعودی عرب کیوں جاتا ہے؟ سعودی پریس اتاشی نے ویڈیو پیغام میں تاریخی پس منظربیان کردیا۔
جاپان میں جوولی عہد بنتا ہے وہ غیر ملکی دورے پر سب سے پہلے سعودی عرب کا رخ کرتا ہے۔ پاکستان میں سعودی اتاشی ڈاکٹرنائف العطیبی نے مختصرا اس تاریخی پس منظر کو بیان کیا ہے۔
ڈاکٹرنائف العطیبی کا کہنا ہے کہ 1952ء میں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ کی تقریب تاجپوشی ہوئی تو سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیزنے شہزادہ فہد کو نمائندہ بناکربھیجا۔
تقریب میں شہزادہ فہد کی پچھلی نشست پرجاپانی ولی عہد بیٹھے تھے۔ شہزادہ فہد جگہ سے اٹھے اور جاپانی ولی عہد کو اپنی نشست پرجگہ دی۔ شہزادے کی اس وضع داری سے متاثرہوکرجاپان کے بادشاہ نے حکم نامہ جاری کیا کہ اب جاپان کا ہرولی عہد غیر ملکی دورے پر سب سے پہلے سعودی عرب جائے گا۔