اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کااجلاس کااجلاس آج 10:30بجے شروع ہواجوشورشرابے اورہنگامے کے بعد ساڑھے 12بجے تک ملتوی کردیاگیا،اجلاس ملتوی ہونے کے بعد دلچسپ صورتحال اس وقت پیداہوگئی جب فواد چوہدری خواجہ سعد رفیق سے ملنے اپوزیشن بنچوں پرجاپہنچے
اورکافی دیر تک رازونیازکرتے رہے ،صحافی پریس ودیگر گیلریوں سے اس ملاقات کوغور سے دیکھتے رہے جبکہ دوسری طرف سینئرصحافی غریدہ فاروقی نے اپنے سوشل میڈیااکائونٹ ٹوئٹر پراس ملاقات کی ویڈیوجاری کردی
اسمبلی اجلاس ساڑھے بارہ تک ملتوی؛ فواد چوہدری، خواجہ سعد رفیق کے ساتھ رازونیاز کرتے ہوئے 😀 pic.twitter.com/BFKZDLF1zw
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) April 9, 2022









