اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کااجلاس آج جب شروع ہواتو حکومتی اتحادی جماعت مسلم ق کے رہنما ء چوہدری سالک حسین اورطارق بشیرچیمہ اپوزیشن بینچوں پربیٹھ گئے،
بلاول بھٹوسمیت اپوزیشن کے بہت سے رہنمائوں نے چوہدری سالک حسین اورطارق بشیرچیمہ سے اس دوران ملاقات کی ۔قومی اسمبلی کے 3اپریل کوہونے والے اجلاس میں بھی دونوں رہنما اپوزیشن بیچوں پربیٹھ گئے تھے بعد میں وضاحت جاری کی تھی کہ ہم کسی کام سے آئے تھے،چوہدری برادران نے جب اپوزیشن کے ساتھ ڈیل کرکے بعد میں حکومت کاساتھ دینے کااعلان کیاتھا
تواس وقت بھی چوہدری شجاعت اورچوہدری پرویز الٰہی کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔









