بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آٹھ سالہ بچے نے نایاب گلابی ٹِڈّا پکڑ لیا

آرکینساس: آٹھ سالہ لڑکے نے اپنے گھر سے متصل باغ میں نایاب گلابی ٹڈا دیکھا ہے اور اسے پکڑلیا ہے۔ ٹڈے کی رنگت خاص جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے رونما ہوتی ہے۔

بچے نے بتایا کہ وہ گھرکے باغ میں کیڑے مکوڑے پکڑنے کا شوقین ہے اوروہ ٹڈے کی تلاش میں تھا کہ اچانک اس کی نظرایک گلابی ٹڈے پر پڑی جسے اس نے جھٹ سے پکڑلیا۔ امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری (اے ایم این ایچ) کے مطابق ایک قسم کی جینیاتی تبدیلی ’اریتھرزم‘ کی بدولت اس کیڑے میں گلابی مائل سرخ رنگت زیادہ بننے لگتی ہے اور یوں وہ مکمل طور پر گلابی دکھائی دیتا ہے۔