بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ہولی کا تہوار مسلمان خواتین کیلئے بھیانک خواب بنا دیا۔
بھارت کے مختلف شہروں میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان خواتین کو حراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ہجوم راہ چلتی برقعہ پوش مسلمان خواتین پر زبردستی رنگ پھینک کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Hindutva mob celebrates Holi by attacking innocent Muslim women. Just another day in Modi's India. pic.twitter.com/oNeXnklJI3
— muslim daily (@muslimdaily_) March 9, 2023
ایک اور ویڈیو میں رکشے میں بیٹھی ہوئی خواتین کو پہلے تو حراساں کیا جاتا ہے بعد ازاں ان پر بھی زبردستی رنگ ڈال دیا جاتا ہے جس کے بعد رکشہ ڈرائیور فوری طور پر اپنا رکشہ وہاں سے نکال لیتا ہے۔
https://twitter.com/doamuslims/status/1633590094660530185?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1633590094660530185%7Ctwgr%5E3c141a13cca3ea58d24471c05a39fd29b42a8c1e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F320843-
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پولیس کی موجودگی میں ہندوانتہاپسندوں کا ہجوم اپنے گھر کی بالکنی میں موجود دو مسلمان خواتین پر پتھراؤ کر تارہا۔
https://twitter.com/Haseebsid234/status/1633874129186324481?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1633874129186324481%7Ctwgr%5E3c141a13cca3ea58d24471c05a39fd29b42a8c1e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F320843-
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود پولیس اہلکار انتہاپسندوں کو روکنے اور مسلمان خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے کھڑے ہوئے ہیں۔








