رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ اور کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ وہ تنہا روس کو یوکرین جنگ کی آگ بھڑکانے کا ذمہ دار نہیں سمجھتے لیکن اس کے پیچھے کئی اور سامراجی قوتوں اور ان کے مقاصد کا بھی عمل دخل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین میں سامراجی قوتوں نے اپنے مقاصد کیلئے جنگ کی آگ بھڑکائی ہے اور اس کے پیچھے تنہا ’روسی ایمپائر‘ کے سامراجی مقاصد نہیں ہیں بلکہ کہیں اور کی سامراجی’ایمپائرز‘ کے بھی مقاصد چھپے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرین جنگ کے خاتمے اور قیام امن کیلئے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔
86 سالہ پوپ فرانسز 2013 میں رومن کیتھولک چرچ کے سابق سربراہ پوپ بینی ڈکٹ کے استعفیٰ کے بعد رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ اور کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا منتخب ہوئے تھے۔








