بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیر کو ڈولی میں بٹھا کر مرید بارات کی طرح لائے ۔۔ گجرات سے پیدل سفر کرنے والے یہ لوگ کون ہیں اور ایسا کیوں کرتے ہیں

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جن میں دلچسپ اور منفرد معلومات موجود ہوتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ حیرت کا باعث بھی ہوتی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔پاکستان میں مزارات اور پیر مرید کا نظریہ کافی حد تک عام ہے، اس قسم کے نظریے

اور عقیدے رکھنے والے پیر سے محبت میں کچھ ایسا کر جاتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہے۔ایک ایسا ہی واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا ہے جہاں پیر کو باراتی کی طرح ڈولی میں بٹھا کر، ڈولی کو سجا کر گجرات سے سیالکوٹ لایا جا رہا تھا۔سیالکوٹ سے گجرات تک مریدوں نے پیر کی ڈولی کو قافلے کی صورت میں لے جانے کا تہیہ کیا تھا۔

پیدل سفر کرتے ہوئے قافلے میں بچے، بوڑھے، خواتین سب ہی شامل تھے۔واضح رہے پنجاب میں پیری اور مریدی کا نظریہ کافی عام ہے۔ جہاں پیر اور مرید کی محبت کے ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جن پر کوئی یقین بھی نہیں کر سکتا ہے۔