بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی کوریا میں ماؤں کیلئے نوکری کا وقت بڑھانے کو مددگار کہنا وزیر کو مہنگا پڑگیا، عوام کی شدید تنقید

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے وزیر محنت کو ملازمت پیشہ ماو ں کے لیے ہفتے میں کام کے اوقات بڑھانے کے پلان کو مددگار کہنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت نے ہفتے کے دوران کام کرنے کے دورانیے کو 52 سے بڑھا کر 69 گھنٹے کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ اس سے ملازمت کرنے والی ماو ں کو مزید اختیارات ملیں گے اور انہیں بچوں کی پرورش میں مدد ملے گی۔دوسری جانب وزیر محنت کے بیان پر کئی لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صرف خواتین کو نقصان پہنچے گا۔ جنوری میں جنوبی کوریا کے صدر نے بھی ملازمت کرنے والی خواتین کے کام کرنے کے اوقات میں اضافے سے متعلق گفتگو کی تھی