بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مزار شریف میں خوفناک دھماکہ، بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے صوبہ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں خوفناک دھما کے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے جبکہ ابتدائی طور پر دس افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ ثقافتی سینٹر تبیان میں اس وقت ہوا جب صحافیوں کے اعزاز میں تقریب جاری تھی۔ میڈیا سے کرتے ہوئے افغان حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔